اس مقام پر اشکال اٹھتا ہے کہ بعض جملوں میں صفت بھی مطلوب ہوتی ہے اور اس کی نسبت بھی؛ تو پھر کنایہ کی چوتھی قسم کیوں نہ مان لی جائے؟
جواب یہ ہے کہ ایک کلام میں متعدد کنائی نسبتیں جمع ہو سکتی ہیں۔ «كثير الرماد في ساحة زيد» کو دو الگ معنوی مراحل کے اعتبار سے پڑھنے پر معلوم ہوتا ہے کہ پہلا مطلوب سخاوت ہے اور دوسرا اس سخاوت کی زید کے لیے نسبت۔
متعدد کنایات کا اجتماع، کنایہ کے بنیادی مقاصد سے مستقل چوتھی نوع پیدا نہیں کرتا۔