«الْفِعْلُ مَعَ الْمَفْعُولِ كَالْفِعْلِ مَعَ الْفَاعِلِ»
فعل کا مفعول کے ساتھ تعلق، فعل کے فاعل کے ساتھ تعلق کی طرح ہے۔
اس مماثلت کا مقصود یہ نہیں کہ فاعل اور مفعول نحوی اعتبار سے برابر ہیں، بلکہ یہ ہے کہ فعل کو کسی کے صادر کرنے سے بھی متعلق سمجھا جا سکتا ہے اور کسی چیز پر واقع ہونے سے بھی۔
ضَرَبَ زَيْدٌ عَمْرًا
زید نے عمرو کو مارا۔
اس میں ضرب کا صدور زید سے اور اس کا وقوع عمرو پر ہوا۔ مقام کے اعتبار سے کبھی بولنے والے کی غرض دونوں نسبتوں کو واضح کرنا ہوگی اور کبھی صرف زید سے ضرب کے صادر ہونے کو بیان کرنا۔