وَمَنْ سَاقَ هَدْيًا فَعَطِبَ فِي الطَّرِيقِ، فَإِنْ كَانَ تَطَوُّعًا فَلَيْسَ عَلَيْهِ غَيْرُهُ.
ترجمہ: جو ہدی کا جانور لے جا رہا ہو اور وہ راستے میں ہلاک ہو جائے، اگر وہ نفلی ہو تو دوسرا جانور لازم نہیں۔
عَطِبَ: ہلاک ہونا یا ایسی حالت سے دوچار ہونا کہ منزل تک قربانی ممکن نہ رہے۔
یہاں خاص طور پر نفلی ہدی کا حکم ہے۔ آگے واجب ہدی میں بدل لازم ہونے کی صراحت آئے گی۔