إِذَا ظرفِ زمان ہے جو شرط کا معنی دیتا ہے۔ بَلَغَ الصَّبِيُّ میں بلغ فعل اور الصبي فاعل مرفوع ہے۔ أَسْلَمَ الْكَافِرُ میں بھی فعلِ ماضی اور اس کا فاعل ہے۔ فِي بَعْضِ نَهَارِ رَمَضَانَ میں جار و مجرور کے بعد اضافت در اضافت ہے۔
أَمْسَكَا، صَامَا اور لَمْ يَقْضِيَا میں تثنیہ کا صیغہ دونوں مذکورہ اشخاص کے لیے ہے۔ لم فعلِ مضارع کو مجزوم کرتا ہے، اور افعالِ خمسہ میں حذفِ نون علامتِ جزم ہے۔