قرآنِ مجید میں «وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ» کا حکم بار بار آیا ہے۔ زکوٰۃ اور نماز کا یکجا ذکر اس امر کی دلیل ہے کہ دونوں اسلام کے بنیادی فرائض میں سے ہیں، اگرچہ ایک بدنی عبادت ہے اور دوسری کا تعلق مال سے ہے۔
سنت میں بھی «وَإِيتَاءِ الزَّكَاةِ» کو اسلام کے پانچ ارکان میں ذکر کیا گیا ہے۔ پس زکوٰۃ کی بنیاد صرف فقہی قیاس نہیں، بلکہ صریح شرعی نصوص ہیں۔