وَإِنْ أَصَابَتِ الْأَرْضَ نَجَاسَةٌ فَجَفَّتْ بِالشَّمْسِ وَذَهَبَ أَثَرُهَا: جَازَتِ الصَّلَاةُ عَلَى مَكَانِهَا، وَلَا يَجُوزُ التَّيَمُّمُ مِنْهَا.
ترجمہ: اگر زمین پر نجاست لگے، پھر سورج سے خشک ہو جائے اور اس کا اثر ختم ہو جائے تو اس جگہ نماز جائز ہے، مگر اس زمین سے تیمم جائز نہیں۔
اس حکم کے دو الگ حصے ہیں: مقامِ نماز کی طہارت اور زمین کو تیمم میں استعمال کرنا۔ نجاست کا ظاہری اثر ختم ہونے سے پہلی صورت میں رخصت ہے، لیکن تیمم کے لیے صعید کی پاکی مستقل شرط ہے۔