وَمَنْ ابْتَدَأَ الْمَسْحَ وَهُوَ مُقِيمٌ، فَسَافَرَ قَبْلَ تَمَامِ يَوْمٍ وَلَيْلَةٍ: مَسَحَ تَمَامَ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ وَلَيَالِيَهَا.
ترجمہ: جس نے مقیم ہونے کی حالت میں مسح شروع کیا، پھر ایک دن اور ایک رات مکمل ہونے سے پہلے سفر کیا تو وہ تین دن اور تین راتیں پوری ہونے تک مسح کرے گا۔
اس صورت میں سفر شروع ہونے پر نئے سرے سے 72 گھنٹے شمار نہیں ہوتے، بلکہ پہلے حدث کے آغاز سے مکمل 72 گھنٹے کی حد شمار ہوتی ہے۔ اگر مقیم کی 24 گھنٹے کی حد پہلے ہی ختم ہو چکی ہو تو بعد میں سفر اختیار کرنے سے ختم شدہ رخصت دوبارہ زندہ نہیں ہو جاتی۔