کتاب کا جملہ الْأَلِفَ قَائِمٌ مَقَامَ السَّبَبَيْنِ بتاتا ہے کہ الفِ تانیث اس مسئلے میں دو سببوں کی قوت رکھتی ہے: تانیث اور لزومِ تانیث۔
اسی لیے حُبْلَى اور حَمْرَاءُ کو غیر منصرف ثابت کرنے کے لیے مزید علمیت تلاش نہیں کرتے۔ یہ قاعدہ مخصوص الفِ تانیث کے لیے ہے، ہر الف والے لفظ کے لیے نہیں۔