مَرَرْتُ بِإِبْرَاهِيمَ — مجرور بالفتحہ۔
مَرَرْتُ بِزَيْدٍ — مجرور بالکسرہ، تنوین کے ساتھ۔
دونوں جگہ بِ ایک ہی حرفِ جر ہے؛ دونوں اسم بھی علم ہیں۔ فرق منصرف اور غیر منصرف ہونے سے پیدا ہوا۔
اس سے ثابت ہوا کہ اصل عامل ایک ہونے کے باوجود اعرابی علامت اسم کی قسم کے مطابق بدل سکتی ہے۔