قَبْلُ پہلے کا وقت، اور بَعْدُ بعد کا وقت بتاتا ہے۔ اصل میں سوال بنتا ہے: «کس چیز سے پہلے/بعد؟» جب اس کا جواب معنی میں مقصود ہو لیکن لفظاً حذف کردیا جائے تو کلاسیکی قاعدے کے مطابق ضمہ پر بنا آسکتی ہے۔
کتاب کی مثال: مِنْ قَبْلُ وَمِنْ بَعْدُ
پہلے بھی اور بعد میں بھی۔
مِنْ: حرفِ جر۔ قَبْلُ/بَعْدُ: ظرفِ مبنی علی الضم، محلِ جر میں، کیونکہ «مِنْ» داخل ہے۔