لِلَّهِ الْأَمْرُ مِنْ قَبْلُ وَمِنْ بَعْدُ.
ترجمہ: ہر معاملے کا اختیار اللہ ہی کے لیے ہے، پہلے بھی اور بعد میں بھی۔
یہاں دیکھیے کہ مِنْ کے بعد بھی «قَبْلُ» اور «بَعْدُ» پر ضمہ ہے۔ یہ ضمہ علامتِ رفع نہیں، بلکہ حرکتِ بنا ہے۔ یہی فرق اس باب کی بنیاد ہے۔
کتاب کی مثال: لِلَّهِ الْأَمْرُ مِنْ قَبْلُ وَمِنْ بَعْدُ
اختیار اللہ ہی کا ہے۔
لِلَّهِ: جار و مجرور، خبر مقدم؛ الْأَمْرُ: مبتدا مؤخر؛ مِنْ قَبْلُ: جار و مجرور کے محل میں «قبلُ» مبنی علی الضم؛ وَمِنْ بَعْدُ اسی طرح معطوف۔