پہلے فعل میں شرط بیان ہوئی، دوسرے میں اس کا جواب۔ «أَيْنَ» کو یہاں صرف سوالیہ کہہ دینا غلط ہوگا؛ اسی وجہ سے دونوں افعال کی آخری حرکت بھی سوالیہ مثال سے مختلف ہے۔
کتاب کی مثال: أَيْنَ تَجْلِسْ أَجْلِسْ.
تم جہاں بیٹھو گے، میں بھی وہیں بیٹھوں گا۔
أَيْنَ: اسمِ شرط جازم مبنی، محلِ نصب ظرفِ مکان؛ تَجْلِسْ: فعلِ شرط مضارع مجزوم، فاعل مستتر «أنت»؛ أَجْلِسْ: جوابِ شرط مجزوم، فاعل مستتر «أنا»۔