«مَرَرْتُ بِاللَّذَيْنِ نَجَحَا» — میں ان دو کامیاب ہونے والوں کے پاس سے گزرا۔
«بِـ» حرفِ جر؛ «اللَّذَيْنِ» اسمِ مجرور، علامتِ جر یاء؛ «نَجَحَا» صلہ، اور الفِ تثنیہ فاعل و عائد۔
ایک ہی «اللَّذَيْنِ» نصب میں بھی آ سکتا ہے اور جر میں بھی؛ فیصلہ عامل کرتا ہے۔