وَقَدْ يُحْذَفُ الْفَاعِلُ، وَيُقَامُ الْمَفْعُولُ مَقَامَهُ إِذَا كَانَ الْفِعْلُ مَجْهُولًا، نَحْوُ: «ضُرِبَ زَيْدٌ»، وَهُوَ الْقِسْمُ الثَّانِي مِنَ الْمَرْفُوعَاتِ.
ترجمہ: کبھی فاعل کو حذف کر کے اس کی جگہ مفعول کو قائم کیا جاتا ہے، جب فعل مجہول ہو؛ جیسے «ضُرِبَ زَيْدٌ»۔ یہ مرفوعات کی دوسری قسم ہے۔
اس قائم مقام کو نائبِ فاعل کہتے ہیں۔ اس کا تفصیلی باب اگلے سبق میں آئے گا؛ یہاں صرف فاعل اور نائبِ فاعل کا بنیادی فرق سمجھیں۔