جَاءَنِي رَجُلٌ عَالِمٌ: «رَجُلٌ» نکرہ ہے، اس کی نعت «عَالِمٌ» بھی نکرہ ہے۔
جَاءَنِي زَيْدٌ الْفَاضِلُ: «زَيْدٌ» عَلَم ہونے کی وجہ سے معرفہ ہے، «الْفَاضِلُ» بھی معرفہ ہے۔
«زَيْدٌ فَاضِلٌ» میں «فَاضِلٌ» کو نعت قرار نہیں دیں گے؛ یہاں عام طور پر وہ خبرِ مبتدا ہے، کیونکہ معرفہ و نکرہ کی مطابقت موجود نہیں۔