ولا بدّ في الجملة من ضمير يعود إلى المبتدأ، كالهاء فيما مرّ، ويجوز حذفه عند وجود قرينة.
ترجمہ: خبر بننے والے جملے میں ایسی ضمیر ضروری ہے جو مبتدا کی طرف لوٹے، جیسے پچھلی مثالوں کی ہاء۔ البتہ کوئی قرینہ موجود ہو تو بعض صورتوں میں یہ ضمیر حذف بھی ہو سکتی ہے۔
رابط کا کام دو جملوں کے درمیان تعلق واضح کرنا ہے۔ «زَيْدٌ أَبُوهُ قَائِمٌ» میں «هُ» کی وجہ سے معلوم ہوا کہ بات زید کے باپ کی ہے، کسی اجنبی شخص کے باپ کی نہیں۔