حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحَنْظَلِيُّ، أَخْبَرَنَا عِيسَى، وَهُوَ ابْنُ يُونُسَ، حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى، قَالَ: لَقِيتُ طَاوُسًا، فَقُلْتُ: حَدَّثَنِي فُلَانٌ كَيْتَ وَكَيْتَ. قَالَ: «إِنْ كَانَ صَاحِبُكَ مَلِيًّا فَخُذْ عَنْهُ».
ترجمہ: اسحاق بن ابراہیم حنظلی نے عیسیٰ بن یونس سے، انہوں نے اوزاعی سے، انہوں نے سلیمان بن موسیٰ سے روایت کی کہ انہوں نے طاؤس سے کہا: فلاں نے مجھے ایک بات روایت کی۔ طاؤس نے فرمایا: اگر تمہارا یہ راوی اہل اور قابلِ اعتماد ہے تو اس سے روایت لو۔
«مَلِيًّا» کا مطلب اس سیاق میں مال دار نہیں؛ امام نوویؒ اس سے ایسا ثقہ، ضابط اور متقن شخص مراد لیتے ہیں جس کے دین اور علم پر اعتماد ہو۔ یہاں صحتِ نقل کے لیے محض زبان سے خبر بیان کرنا کافی نہیں۔