اسباقحدیثِ معنعن: امکانِ لقاء، ثبوتِ سماع اور اتصالِ سندکوئز

فَإِنْ لَمْ يَكُنْ عِنْدَهُ عِلْمُ ذَلِكَ وَلَمْ تَأْتِ رِوَايَةٌ صَحِيحَةٌ تُخْبِرُ أَنَّ هَذَا الرَّاوِيَ عَنْ صَاحِبِهِ قَدْ لَقِيَهُ مَرَّةً وَسَمِعَ مِنْهُ شَيْئًا، لَمْ يَكُنْ فِي نَقْلِهِ الْخَبَرَ عَمَّنْ رَوَى عَنْهُ عَلَى ذَلِكَ وَالْأَمْرُ كَمَا وَصَفْنَا حُجَّةٌ، وَكَانَ الْخَبَرُ عِنْدَهُ مَوْقُوفًا حَتَّى يَرِدَ عَلَيْهِ سَمَاعُهُ مِنْهُ لِشَيْءٍ مِنَ الْحَدِيثِ، قَلَّ أَوْ كَثُرَ فِي رِوَايَةٍ مِثْلِ مَا وَرَدَ.
ترجمہ: پھر اگر اس کے پاس اس ملاقات کا علم نہ ہو اور کوئی صحیح روایت بھی نہ آئے جو یہ بتائے کہ اس راوی نے، جس سے وہ روایت کرتا ہے، اس سے ایک مرتبہ ملاقات کی اور اس سے کچھ سنا، تو ہمارے بیان کردہ حال میں اس کا اپنے اس شیخ سے اس طرح خبر نقل کرنا اس کے نزدیک حجت نہیں؛ بلکہ اس کے نزدیک وہ خبر موقوف، یعنی فیصلے کے لیے زیرِ توقف، رہے گی، یہاں تک کہ اس راوی کا اس شیخ سے حدیث میں سے کچھ سننا، خواہ کم ہو یا زیادہ، کسی ایسی روایت سے ثابت ہو جیسی اوپر مذکور ہوئی۔

«مَوْقُوفًا» سے یہاں اصطلاحی «موقوف حدیث» (صحابی پر ختم ہونے والی روایت) مراد نہیں، بلکہ قبولیت میں توقف مراد ہے۔ اسی طرح «قَلَّ أَوْ كَثُرَ» سابقہ سماع کی مقدار بیان کرتا ہے، ہر متن کے الگ سماع کی شرط نہیں۔

سبق کھل رہا ہے...

اس شرط کا عملی نتیجہ

حدیثِ معنعن: امکانِ لقاء، ثبوتِ سماع اور اتصالِ سند