ويدرج فيه الاستعارة وأمثالها
اس قسم کے اشتباہ میں استعارہ اور اس سے ملتی جلتی صورتیں بھی داخل ہوتی ہیں۔
کتاب کی مثال میں «اسد» کا لفظ حقیقی شیر اور بہادر شخص دونوں کے لیے آتا ہے۔ «زيد أسد» کہنے سے زید کا بہادر ہونا مراد ہو سکتا ہے، یہ لازم نہیں کہ وہ حیوانِ مفترس بن گیا ہو۔
اگر کوئی کہے «زید اسد ہے؛ ہر اسد جنگل میں رہتا ہے؛ لہٰذا زید جنگل میں رہتا ہے» تو اس نے مجازی وصف کو حیوان کی حقیقت بنا دیا۔ استعارے کی بلاغت اور قیاس میں لفظ کی یکساں دلالت دو الگ معاملات ہیں۔