«للشرطية أيضاً أجزاء»
شرطیہ کے بھی اجزاء ہوتے ہیں۔
«ويسمى الجزء الأول منها مقدماً، والجزء الثاني منها تالياً»
اس کے پہلے جزء کو مقدم اور دوسرے جزء کو تالی کہتے ہیں۔
«اگر سورج طلوع ہو تو دن موجود ہوگا» میں:
مقدم: سورج طلوع ہو۔
تالی: دن موجود ہوگا۔
مقدم شرط کے مقام پر اور تالی اس کے ساتھ متعلق نتیجے کے مقام پر آتا ہے۔ مقدم پہلے ذکر ہونے کی وجہ سے مقدم کہلاتا ہے، ضروری نہیں کہ ہر مثال میں وہ زمانی اعتبار سے بھی پہلے وقوع پذیر ہوا ہو۔