متصلہ میں دو قضیوں کے درمیان لزوم یا اتفاق کا ربط بیان کیا جاتا ہے:
اگر بارش ہوگی تو زمین گیلی ہوگی۔
منفصلہ میں دو متبادل صورتوں کے اجتماع یا انفصال کا حکم ہوتا ہے:
یہ عدد یا جفت ہے یا طاق۔
اقترانی قیاس میں پہلے طے کیجیے کہ ہر پورا مقدمہ متصلہ ہے یا منفصلہ۔ اگر اس کے اندر کوئی حملیہ عبارت بھی آ رہی ہو تو یہ ضروری نہیں کہ پورے مقدمے کی قسم بھی حملیہ ہو؛ متعلقہ مرکب قضیے کی مجموعی بناوٹ دیکھی جائے گی۔