نحو کی بحث میں «الفاعل مرفوع» ایک مشہورہ ہے، کیونکہ اہلِ فن اس قاعدے کو معروف سمجھتے ہیں۔ اگر مناظرے میں دوسرا شخص بھی اسے قبول کر لے تو وہی عبارت اس کے لیے مسلَّمہ بھی ہوگی۔
اگر دونوں مانتے ہوں کہ «جَاءَ زَيْدٌ» میں زید فاعل ہے، تو قاعدے کی درست تطبیق سے زید کے مرفوع ہونے کا نتیجہ اخذ کیا جا سکتا ہے۔
لیکن اگر اختلاف اس بات میں ہو کہ کسی خاص جملے میں کون سا لفظ فاعل ہے، تو صرف کلی قاعدہ دُہرا دینا کافی نہیں؛ تعیینِ فاعل کو بھی دلیل سے واضح کرنا ہوگا۔