«زید آج کتب خانے میں بیٹھ کر گرم چائے پی رہا ہے» — یہ ایک ہی واقعے کی عبارت ہے، مگر مختلف معلومات مل رہی ہیں۔
زید — جسم رکھنے والا فرد، جوہر کی مثال۔
آج — زمانے سے نسبت، متی۔
کتب خانے میں — مکان سے نسبت، أین۔
بیٹھ کر — وضع۔
چائے کا گرم ہونا — کیف۔
ہر لفظ کو لازماً ایک مستقل مقولہ قرار دینے کے بجائے یہ دیکھا جاتا ہے کہ مخصوص وصف یا نسبت کس سوال کا جواب دے رہی ہے۔