والمقدمة التي فيها الأصغر تسمى صغرى، والتي فيها الأكبر كبرى.
اور جس مقدمے میں حدِ اصغر ہو اسے صغریٰ، اور جس میں حدِ اکبر ہو اسے کبریٰ کہتے ہیں۔
مثال:
صغریٰ: زید انسان ہے۔
کبریٰ: ہر انسان حیوان ہے۔
نتیجہ: زید حیوان ہے۔
اس مثال میں نتیجے کا موضوع زید صغریٰ میں آیا اور محمول حیوان کبریٰ میں۔ لہٰذا دونوں مقدموں کے نام نتیجے سے ان کے تعلق کی بنا پر مقرر ہوئے۔