قیاسِ استثنائی کے سابقہ سبق میں درست صورت پڑھی گئی تھی کہ متصلہ کے تالی کی نفی سے مقدم کی نفی ہوتی ہے۔ قیاسِ خلف کا آخری حصہ اسی اصول پر مبنی ہے۔
مقدم: اگر نقیضِ مدعا صحیح ہو تو محال لازم ہوگا۔
استثناء: لیکن محال صحیح نہیں۔
نتیجہ: لہٰذا نقیضِ مدعا صحیح نہیں۔
یہ نتیجہ اگلے مرحلے میں رفعِ نقیضین کے امتناع کی وجہ سے مدعا کو ثابت کرتا ہے۔ اس طرح قیاسِ خلف مختلف سابقہ ابواب کا مربوط استعمال ہے۔