غلطی 1: مدعا کے صحیح نقیض کے بجائے کوئی دوسری مخالف بات فرض کر لینا۔
غلطی 2: نقیض سے محال تک پہنچنے والا ضروری ربط قائم نہ کرنا۔
غلطی 3: محال کی جگہ محض ناپسندیدہ، کم امکان یا حیرت انگیز نتیجہ رکھ دینا۔
غلطی 4: شرطیہ کے تالی کو ثابت کر کے مقدم کو ثابت سمجھنا۔
درست قیاس میں یہ چاروں خطائیں دور ہوں گی۔ بالخصوص پہلے قیاس کے نتیجے اور دوسرے قیاس کے استثناء کو واضح رکھنے سے پوری دلیل قابلِ جانچ بن جاتی ہے۔