أحدهما اقتراني شرطي مركب من المتصلتين
ان دونوں میں پہلا متصلہ شرطیہ کے دو مقدمات سے بننے والا اقترانی قیاس ہے۔
فرض کیجیے اصل دعویٰ «الف» ہے۔ پہلے یہ ربط قائم ہو کہ اگر الف کی نفی درست ہو تو اس کے مقابل نقیض کی صورت پیش آئے گی۔ دوسرا ربط یہ ہو کہ اگر وہ صورت واقع ہو تو ایک محال نتیجہ لازم ہوگا۔
دونوں مقدمات کو ملانے سے نتیجہ ملتا ہے: اگر الف کی نفی درست ہے تو محال لازم ہے۔ یہ شرطیہ استلزام پہلے قیاس کا مطلوب ہے۔