دو شرطیات کو جوڑنے کے لیے پہلی کے تالی اور دوسری کے مقدم کا مناسب اتصال ہونا چاہیے:
1. اگر الف ہو تو ب ہوگا۔
2. اگر ب ہو تو ج ہوگا۔
نتیجہ: اگر الف ہو تو ج ہوگا۔
قیاسِ خلف میں پہلا مقام «نقیضِ مدعا» کا ہے اور آخری مقام «محال» کا۔ درمیان کے مراحل مختلف ہو سکتے ہیں، مگر ہر ربط دلیل سے ثابت ہونا ضروری ہے۔
اگر ایک شرطیہ کا تالی دوسری کے مقدم سے متعلق ہی نہ ہو تو ان سے مطلوبہ نتیجہ اخذ نہیں ہوگا۔