حاشیے میں وجود کی دو حیثیتوں پر تفصیلی بحث ہے: ایک صورت ذہن میں اس طرح حاضر ہو کہ وہ کسی خارجی چیز کا تصور ہے، اور دوسری ایسی صورت جو صرف ذہنی اعتبار کی سطح پر متصور ہو۔ ان کی بحث میں متکلمین اور حکماء کے مختلف تصورات کا ذکر بھی آتا ہے۔
سبق کے لیے ضروری نکتہ یہ ہے کہ ذہن میں حاضر ہونا، خارج میں موجود ہونا اور خارجی اثر پیدا کرنا لازماً ایک حکم نہیں۔
اس اختلاف کو فلسفیانہ پس منظر میں سمجھنا چاہیے؛ کتاب کا اصل منطقی مقصد کسی ذهنی مقدمے سے بلا دلیل خارجی وجود ثابت کرنے کی غلطی دکھانا ہے۔