ومنها: ما يقع بسبب تقدم الروابط وتأخرها عن السلوب
اور ان غلطیوں میں وہ بھی ہے جو رابطوں کے سلب سے پہلے یا بعد ہونے کی وجہ سے واقع ہوتی ہے۔
مثلاً زيد ليس هو بقائم اور زيد هو ليس بقائم جیسے اسالیب میں نفی اور رابطے کی ترتیب سمجھنا ضروری ہے۔ کبھی پورے اسناد کی نفی ہوتی ہے، اور کبھی نفی کسی محمول کی ترکیب کے اندر داخل ہو جاتی ہے۔
کسی قضیے کی تحلیل کرتے وقت پہلے طے کریں کہ نفی حکم پر آئی ہے یا محمول کے تصور کا حصہ ہے۔ اس امتیاز کے بغیر سالبہ، معدولہ اور موجهہ کے احکام خلط ہو سکتے ہیں۔