ایک کلی کسی چیز کی اصل ماہیت بیان کر سکتا ہے، ماہیت کے کسی جزء کو واضح کر سکتا ہے یا اس کے باہر کسی وصف کی حیثیت سے پایا جا سکتا ہے۔ ان مختلف نسبتوں کی بنا پر کلیاتِ خمس کی بحث قائم ہوتی ہے۔
جنس — مختلف انواع میں مشترک ماہوی حصہ۔
نوع — متفق بالماہیت افراد کی نوعی حقیقت۔
باقی کلیات یعنی فصل، خاصہ، عرضِ عام کی تفصیلی پہچان بعد کے ابواب میں ہوگی۔ فی الحال یہ سمجھنا ضروری ہے کہ صرف متعدد پر صادق آنے سے کوئی لفظ خودبخود جنس نہیں بن جاتا۔