ماہیت سے مراد وہ حقیقت ہے جس کے ذریعے کسی چیز کی بنیادی شناخت ہوتی ہے۔ منطقی تعبیر «ما هو؟» کا مطلب ہے: ’’یہ اپنی حقیقت کے اعتبار سے کیا ہے؟‘‘
اگر انسان، گھوڑے اور بکری کے متعلق ایک ساتھ پوچھیں کہ یہ کیا ہیں، تو حیوان جواب ہوگا۔ اگر زید اور عمرو کے متعلق پوچھیں کہ یہ کیا ہیں، تو انسان جواب ہوگا۔
دونوں جواب درست ہیں، مگر پہلے میں مختلف ماہیتوں کا مشترک حصہ بیان ہوا، جبکہ دوسرے میں ایک ہی ماہیت رکھنے والے اشخاص کی نوع بیان ہوئی۔ یہی جنس اور نوع کا بنیادی فرق ہے۔