شکلِ دوم کی پہلی دو منتج ضربیں سالبہ کلیہ نتیجہ دیتی ہیں، جبکہ تیسری اور چوتھی ضرب سالبہ جزئیہ۔
پہلی ضرب: تمام اصغر، اوسط میں اور تمام اکبر، اوسط سے باہر → کوئی اصغر اکبر نہیں۔
دوسری ضرب: تمام اصغر، اوسط سے باہر اور تمام اکبر، اوسط میں → کوئی اصغر اکبر نہیں۔
تیسری ضرب: بعض اصغر، اوسط میں اور تمام اکبر، اس سے باہر → بعض اصغر اکبر نہیں۔
چوتھی ضرب: بعض اصغر، اوسط سے باہر اور تمام اکبر، اس میں → بعض اصغر اکبر نہیں۔
نتیجے کی کمیت صغریٰ سے بڑھائی نہیں جا سکتی۔