درجِ ذیل ترتیب میں پہلے صغریٰ، پھر کبریٰ، پھر نتیجہ بیان ہوا ہے:
1. موجبہ کلیہ + موجبہ کلیہ ← موجبہ جزئیہ۔
2. موجبہ کلیہ + سالبہ کلیہ ← سالبہ جزئیہ۔
3. موجبہ جزئیہ + موجبہ کلیہ ← موجبہ جزئیہ۔
4. موجبہ جزئیہ + سالبہ کلیہ ← سالبہ جزئیہ۔
5. موجبہ کلیہ + موجبہ جزئیہ ← موجبہ جزئیہ۔
6. موجبہ کلیہ + سالبہ جزئیہ ← سالبہ جزئیہ۔
ان سب میں صغریٰ موجبہ، ایک مقدمہ کلیہ اور نتیجہ جزئیہ ہے۔ موجبہ کبریٰ سے موجبہ نتیجہ، سالبہ کبریٰ سے سالبہ نتیجہ حاصل ہوتا ہے۔