«وَأَحَلَّ اللَّهُ الْبَيْعَ وَحَرَّمَ الرِّبَا»
اللہ نے بیع کو حلال اور ربا کو حرام کیا ہے۔
اس آیت میں بیع کے جواز اور ربا کی حرمت کا مفہوم ظاہر ہے؛ سیاق میں دونوں کے فرق کو واضح کرنا خاص مقصود ہے، جس کی بنا پر نص کی جہت سامنے آتی ہے۔ طالب علم ایک ہی عبارت میں ظاہر اور نص کے الگ پہلو پہچانے، بجائے اس کے کہ دونوں کو ہر اعتبار سے مترادف سمجھ لے۔