أو مختصاً به اختصاص الناعت بالمنعوت
یا وہ دوسرے کے ساتھ اس طرح خاص ہو جیسے وصف اپنے موصوف کے ساتھ خاص ہوتا ہے۔
یہ الفاظ تعریف میں دوسرے قسم کے تعلق کی گنجائش بیان کرتے ہیں۔ کسی وصف کا اپنے موصوف سے تعلق ہر بار مکان کے ذریعے بیان کرنا ضروری نہیں؛ اصل نکتہ اختصاص یعنی کسی متعین صاحبِ وصف سے وابستگی ہے۔
مثلاً ایک جسم کا گرم ہونا اس جسم کے وصف کی صورت ہے؛ گرمی اور گرم جسم برابر مفہوم نہیں رکھتے۔ صرف اس وجہ سے کہ دونوں کی نسبت ایک واقعے سے ہے، انہیں یکساں مستقل موجود قرار نہیں دیا جا سکتا۔