اہلِ سنت کے اندر کسب اور قدرتِ عبد کے تعلق کی تشریح میں فنی اختلاف ہے۔ اشعری تعبیر میں قدرتِ حادثہ کے تاثیر سے متعلق سوال کو ایک خاص انداز سے حل کیا جاتا ہے؛ ماتریدی توضیح میں بندے کے اختیار اور صرفِ قدرت و ارادہ کو زیادہ صراحت سے بیان کیا جاتا ہے۔
اس اختلاف کو یہ نہیں سمجھنا چاہیے کہ ایک طرف اللہ کی خالقیت کا انکار ہے اور دوسری طرف ہر قسم کے اختیار کا انکار۔ اصل مقصد اللہ کی یکتائی اور انسانی مسئولیت کو برقرار رکھنا ہے؛ اختلاف حقیقتِ کسب کی فنی تحلیل میں ہے۔
اس کے مقابل جبرِ خالص اور مستقل انسانی تخلیق دو الگ انتہائیں ہیں۔