هَذَا الشَّيْءُ كَالْمِسْكِ فِي الرَّائِحَةِ
یہ چیز خوشبو میں مشک کی مانند ہے۔
اس مثال میں «هذا الشيء» مشبَّہ، «المسك» مشبَّہ بہ، «كـ» ادات اور «في الرائحة» وجہِ شبہ ہے۔ دونوں طرف الگ الگ چیزیں ہیں؛ ان کی مشترک صفت خوشبو ہے۔
اگر دونوں طرفوں کے ساتھ قید بھی آجائے تو وہ محض قید کی وجہ سے مرکب نہیں بن جاتیں۔ بنیادی بات یہ ہے کہ مماثلت کسی ایک قابلِ تعین پہلو سے قائم ہے۔