مجاز کے تجزیے میں دو الگ قسم کی تقسیمیں ہیں: پہلی میں پوچھا جاتا ہے کہ کس اصطلاح کی نسبت سے لفظ حقیقت یا مجاز ہے؟ دوسری میں معلوم کیا جائے گا کہ غیر موضوع لہ معنی تک پہنچنے کا تعلق کس قسم کا ہے؟
پہلی تقسیم: لغوی، شرعی، عرفی خاص، عرفی عام۔
دوسری تقسیم: علاقۂ تشبیہ پر مبنی استعارة یا غیر مشابہتی تعلق والا مجازِ مرسل۔
یہ دونوں تقسیمیں ایک دوسرے کی متبادل نہیں۔ مثال کے طور پر کسی استعمال کا «لغوی مجاز» ہونا، اس بات کا فیصلہ نہیں کرتا کہ علاقہ مشابہت ہے یا کوئی دوسرا تعلق؛ یہ الگ مرحلے میں متعین ہوگا۔