بِخِلَافِ النَّفْيِ وَالِاسْتِثْنَاءِ فَإِنَّهُ لَا الْتِبَاسَ فِيهِ
اس کے برخلاف نفی و استثناء میں اس نوع کا التباس نہیں ہوتا۔
«إلا» خود یہ بتاتی ہے کہ نفی سے کون سا لفظ الگ ہو رہا ہے۔ فاعل یا مفعول کی ترتیب مختلف ہو تو بھی «إلا» کے بعد کی نحوی حیثیت سے مقصد متعین کیا جاسکتا ہے۔
مَا ضَرَبَ عَمْرًا إِلَّا زَيْدٌ
عمرو کو زید کے سوا کسی نے نہیں مارا۔
اس میں مقصور علیہ کے فاعل ہونے کی علامت رفع ہے۔ «إلا» کے ساتھ اس کی نسبت ظاہر ہے، اس لیے مفعول کی تقدیم قصر کی جہت کو مخفی نہیں کرتی۔