فَهُوَ فِي عِيشَةٍ رَاضِيَةٍ
پس وہ پسندیدہ اور خوش گوار زندگی میں ہوگا۔ (الحاقۃ: 21)
«راضية» صفت کا معروف معنی راضی ہونے والی ہے، جبکہ راضی ہونا صاحبِ شعور شخص کی کیفیت ہے۔ یہاں خوش گوار اور پسند آنے والی زندگی مراد لینا ایک بلاغی توجیہ ہے۔ «عیـشہ» کو صاحبِ عیش کے حال سے متعلق کر کے تعبیر کیا گیا ہے۔
یہاں نزاع یہ پیدا ہوتی ہے کہ کیا یہ زندگی کی طرف رضا کی نسبت سے مجازِ عقلی ہے، یا لفظی استعاراتی استعمال اور اس کے لوازم سے توضیح ہوگی؟ مختلف توجیہات کا مقصد ایک ہی عربی ساخت کی مختلف بلاغی جہات کو واضح کرنا ہے۔