إذا الوهم أبدى لي لماها وثغرها تذكرت ما بين العذيب وبارق
جب خیال نے مجھے اس کے ہونٹوں کی سرخی اور دانتوں کی چمک دکھائی تو مجھے عذیب اور بارق کے درمیانی مقام کی یاد آگئی۔
اس شعر میں العذيب اور بارق کی ظاہری صورت جگہوں کی یاد دلاتی ہے، مگر «عذب» سے مٹھاس اور «برق» سے چمک کے معنی بھی مناسبت رکھتے ہیں۔
یہ اسلوب اس لیے اہم ہے کہ تضمین کے ساتھ توریہ اور ایہام کا رنگ پیدا ہوسکتا ہے۔ تاہم دونوں صنعتوں کے معیار الگ ہیں: ایک میں مأخوذ لفظ کی نسبت، دوسری میں دو معنوں کا احتمال۔