«وَالْمَجَازُ مُرْسَلٌ إِنْ كَانَتِ الْعَلَاقَةُ غَيْرَ الْمُشَابَهَةِ»
اگر دونوں معنوں کا تعلق مشابہت کے بجائے کسی دوسری نسبت پر قائم ہو تو اسے مجازِ مرسل کہتے ہیں۔
اگر علاقہ مشابہت ہو تو وہ استعارہ کا باب ہے۔ اسی بنیاد پر دونوں کو پہچاننا چاہیے؛ محض «دو غیر حقیقی معنی» کہہ دینا کافی نہیں۔
مجازِ مرسل: «آنکھ» سے نگرانی کرنے والا شخص مراد لینا، بشرطِ قرینہ۔
استعارہ: «شیر» سے بہادر شخص مراد لینا، بشرطِ قرینہ۔
پہلی مثال میں عضوی یا وظیفی نسبت ہے، دوسری میں شجاعت کی مماثلت۔