«فَأَمْطَرَتْ لُؤْلُؤًا مِنْ نَرْجِسٍ، وَسَقَتْ وَرْدًا، وَعَضَّتْ عَلَى الْعُنَّابِ بِالْبَرَدِ»
اس نے نرگس سے موتی برسائے، گلاب کو سیراب کیا، اور عناب پر اولوں جیسے دانت رکھ کر کاٹا۔
اس شعر کی تصویری ترتیب میں لؤلؤ آنسو، نرجس آنکھیں، ورد رخسار، عناب ہونٹ، اور برد دانتوں کے لیے مستعمل ہیں۔ یہ الفاظ اپنے اصل اشیا کے نام ہیں، مگر ان سے انسانی چہرے کی صفات کو نمایاں کیا گیا ہے۔
ہر لفظ میں اصل معنی اور مراد کے درمیان مشابہت متعین کی جائے۔ محض یہ کہنا کہ پورا شعر استعارہ ہے، اس کے انفرادی بلاغی مقامات کی تحلیل نہیں۔