اسنادِ حقیقی کی بحث میں «عند المتكلم في الظاهر» کی قید پہلے آ چکی ہے۔ اسنادِ مجازی کو بھی متکلم کے ظاہرِ ارادے سے جدا نہیں کیا جا سکتا۔ اگر کوئی شخص صراحتاً یا قرینے سے فعل کو اس کے غیرِ حقیقی متعلق کی طرف منسوب کر رہا ہو تو مجاز کا احتمال واضح ہوتا ہے۔
لیکن اگر بولنے والا کسی نسبت کو حقیقت ہی سمجھتا ہے تو صرف سامع کے نزدیک اس نسبت کا غلط ہونا، خود بخود مجازِ عقلی کی دلیل نہیں بنتا۔ خبر کی صحت اور قصدِ اسناد کو الگ رکھنا ضروری ہے۔
مثلاً «أَنْبَتَ الرَّبِيعُ الْبَقْلَ» میں موسمِ بہار کا ذکر سبب کی حیثیت سے ہے یا مستقل پیدا کرنے والے کے اعتقاد کے ساتھ؟ اس کا فیصلہ سیاق اور ظاہرِ حال سے ہوگا۔