فَاصْدَعْ بِمَا تُؤْمَرُ
پس آپ جس حکم کے مأمور ہیں اسے کھول کر واضح انداز میں پہنچا دیجیے۔
صدع کا حسی پہلو کسی سخت چیز کو پھاڑنے یا شیشہ توڑنے میں ظاہر ہوتا ہے۔ اس محسوس عمل سے لفظ لے کر حکم کو واضح، نمایاں اور علانیہ پہنچانے کے عقلی معنی کے لیے استعمال ہوا۔
مستعار منہ: سخت جسم کو چیرنا یا پھاڑنا، جو حسی عمل ہے۔
مستعار لہ: حکم کی مؤثر اعلانیہ تبلیغ، جو عقلی فعل ہے۔
جامع: رکاوٹ یا پوشیدگی کو دور کرکے ایک امر کو واضح کر دینا، جو عقلی ہے۔