حالِ عرفی اور سخت فلسفیانہ تصورِ حال میں فرق ہے۔ عام بول چال میں «ابھی» کا زمانہ ایک قابلِ لحاظ وقفہ بھی ہو سکتا ہے؛ لازمی نہیں کہ وہ بے امتداد نقطۂ وقت ہو۔
مثلاً «زید نماز پڑھ رہا ہے» کہنا اس دوران درست ہے جب وہ نماز کے مختلف ارکان ادا کر رہا ہو، حالانکہ ہر رکن ایک ہی آن میں واقع نہیں ہوتا۔ اسی طرح کسی استاد کا «میں درس دے رہا ہوں» کہنا عرفی حال کے مطابق ہے۔
بلاغت میں لفظ کا عرفی استعمال بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔ کسی اصطلاحی فلسفیانہ تحدید کو عام زبان کے جملوں پر یوں مسلط نہیں کرنا چاہیے کہ معروف اور درست اظہار بے معنی قرار پائے۔