طويل النجاد
لمبے تسمے والا۔
یہ معروف کنایہ قد کی درازی کی طرف رہنمائی کرتا ہے، لیکن عبارت کی اسنادی ساخت میں صاحبِ تسمہ کی طرف صفت لوٹنے کا پہلو بھی ہے؛ اسی لیے بحث میں اسے سابقہ تعبیر سے الگ رکھا گیا ہے۔
یہاں تصریحِ محض اور کنایۂ مشوبہ بالتصریح میں فرق ملحوظ ہے۔ اگر صفت کو صاف «طویل القامة» کہا جائے تو مطلوب کا نام براہِ راست لے لیا گیا؛ لیکن «طويل النجاد» میں اب بھی لازم کے ذریعے مطلوب تک پہنچنا پڑتا ہے۔