«جَاءَنِي الْقَوْمُ إِلَّا زَيْدًا»
جَاءَ: فعلِ ماضی، مبنی بر فتح۔
نِ: نونِ وقایہ، فعل اور یائے متکلم کے درمیان۔
ي: ضمیر متصل، محلِ نصب میں مفعول بہ۔
الْقَوْمُ: فاعل مرفوع، علامت ضمہ۔
إِلَّا: حرفِ استثناء۔
زَيْدًا: مستثنیٰ منصوب، علامت فتحہ۔
یہ تام موجب متصل مثال ہے، اس لیے زید منصوب ہوا۔