تِلْكَ الْفَتَاةُ حَاضِرَةٌ.
ترجمہ: وہ لڑکی حاضر ہے۔
تِلْكَ: اسمِ اشارہ مبنی، محلِ رفع میں مبتدا؛ اس کی کاف خطاب کے لیے ہے۔ الْفَتَاةُ: بدل یا عطفِ بیان، مرفوع۔ حَاضِرَةٌ: خبر، مرفوع۔
مشارٌ الیہ مؤنث ہے، اس لیے اشارے کی صورت «تِلْكَ» آئی؛ مخاطب کی کاف کو اسم کے اعراب سے جدا سمجھیں۔